17 فروری ، 2012
لاہور…ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے سینئر ڈاکٹرز کی معطلی کے خلاف ہڑتال ختم کرنے کافیصلہ کرلیا ہے، باقاعدہ فیصلے کا اعلان آج ایک پریس کانفرنس میں کیا جائے گا۔ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال ختم کرنے کافیصلہ حکومت پنجاب کی جانب سے سپریم کورٹ کو دی گئی یقین دہانی کے بعد کیا ہے جس میں ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کہا تھا کہ حکومت پنجاب ڈاکٹرز کی معطلی کا حکم واپس لے لے گا۔