23 اپریل ، 2022
اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے وزرا کی تقریب حلف برداری میں ایوان صدر کی روایات کو نظر انداز کردیا۔
تفصیلات کے مطابق جمعے کو ایوان صدر میں صدر عارف علوی تین وفاقی وزرا اور ایک وزیر مملکت کا حلف لینے کے بعد تنہا ہی آڈیٹوریم چھوڑ کر سرکاری گیسٹ روم میں گئے تو انہوں نے تمام مروجہ روایات کو نظرانداز کردیا۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف بھی موجود تھے جو مہمانوں سے مصافحہ کررہے تھے۔
واضح رہےکہ جمعہ کے روز صدر عارف علوی نے وفاقی وزرا سالک حسین، جاوید لطیف، آغا حسن بلوچ اور وزیر مملکت محمد ہاشم نوتیزئی سے حلف لیا۔
اس سے قبل عارف علوی خرابی صحت کی بنیاد پر وفاقی کابینہ کے ارکان سے حلف لینے سے معذرت کرچکے تھے۔