Time 23 اپریل ، 2022
پاکستان

شہری ایک بارپھر آن لائن ڈیبٹ کارڈ فراڈکا شکار، 3 بینکوں کے صارفین متاثر

شہری ایک بارپھر آن لائن ڈیبٹ کارڈ فراڈکا شکار، 3 بینکوں کے صارفین متاثر

ملک میں شہریوں کے ساتھ ایک بارپھر آن لائن ڈیبٹ کارڈ فراڈ کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق آن لائن ڈیبٹ کارڈ فراڈ سے ابتدائی طورپر تین نجی بینکوں کے صارفین متاثر ہوئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ فراڈ کی شکایات دو روز سے منظر عام پر آنا شروع ہوئیں،  شہریوں کے اکاؤنٹ سے چھوٹی رقوم کی کئی ٹرانزیکشنز کی گئی ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ ٹرانزیکشنز بین الاقوامی رقوم میں ہوئیں اور ٹرانزیکشنز سرچ انجن گوگل پر جعلسازی سےکی گئیں۔

 آن لائن ڈیبٹ کارڈ فراڈ سامنے آنےکے بعدکئی شہریوں نے اپنے بینکوں سے رابطےکیے ہیں جب کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے بھی شہریوں سے رابطہ کیا ہے اور تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ  آن لائن ڈیبٹ کارڈ فراڈ سے کتنے شہری متاثر ہوئے ہیں یہ کہنا فی الحال مشکل ہے، فوری طور پر ان صارفین کو پتہ چلا ہے جو کہ ای میلز چیک کرتے ہیں یا ان کے موبائل پر اکاؤنٹ کی تفصیلات آتی رہتی ہیں۔

مزید خبریں :