Time 24 اپریل ، 2022
دنیا

مسجد نبوی ﷺ میں رمضان کے آغاز سے ابتک 1 کروڑ 40 لاکھ زائرین کی آمد ہو چکی

مسجد نبوی کی انتظامیہ اور ماتحت ادارے 24 گھنٹے کام کررہے ہیں/فوٹوفائل
مسجد نبوی کی انتظامیہ اور ماتحت ادارے 24 گھنٹے کام کررہے ہیں/فوٹوفائل

مدینہ منورہ میں رمضان المبارک کے آغاز سے اب تک ایک کروڑ  40 لاکھ سے زائد  زائرین  اور نمازیوں کی آمد ہوئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق رمضان کے آغاز سے اب تک لاکھوں زائرین نے  روضہ رسول صلی اللہ علیہ آلہ وسلم پر حاضری دی۔

انتظامیہ کے مطابق  مسجد نبوی ﷺ کی انتظامیہ اور ماتحت ادارے 24 گھنٹے کام کررہے ہیں۔

انتظامیہ کا بتانا ہے کہ رمضان کے پہلے عشرے کے دوران 60 لاکھ سے زائد نمازی اور زائرین مسجد نبوی ﷺ پہنچے ہیں۔

اس کے علاوہ سعودی گزٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  رمضان کے آغاز سے 20 رمضان تک 42 لاکھ افراد عمرے کی سعادت حاصل کر چکے ہیں۔

مزید خبریں :