17 فروری ، 2012
لاہور…وفاقی حکومت نے آئی جی پنجاب جاوید اقبال کو تبدیل کر کے حاجی حبیب الرحمان کو صوبے کا نیا انسپکٹر جنرل تعینات کر دیا گیا۔تبدیل کئے جانے والے آئی جی جاوید اقبال نے اگست 2013 میں ریٹائرڈ ہونا تھا تاہم انہیں پہلے ہی عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ ان کی جگہ 21 گریڈ کے پولیس افسر حاجی حبیب الرحمان کو آئی جی پنجاب لگایا گیا ہے۔ حاجی حبیب الرحمان کی مدت ملازمت مکمل ہونے میں صرف 11 ماہ باقی ہیں۔ وہ اس سے پہلے لاہور اور پشاور کے ایس ایس پی، ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈی آئی جی اور پنجاب میں گورنر راج کے دوران سی سی پی او لاہور رہ چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے بعض اعلیٰ عہدے داروں کی ناراضگی کے باعث جاوید اقبال کو آئی جی عہدے سے ہٹایا گیا۔