Time 28 اپریل ، 2022
پاکستان

راجہ پرویز اشرف نے سابق اسپیکر کی غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس لے لیا

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف انکوائری کے بعد غیر قانونی طور پر بھرتی ہونے والوں کے خلاف کارروائی کریں گے: ذرائع۔ فوٹو: فائل
 اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف انکوائری کے بعد غیر قانونی طور پر بھرتی ہونے والوں کے خلاف کارروائی کریں گے: ذرائع۔ فوٹو: فائل

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے سابق اسپیکر اسد قیصر کی غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس لے لیا۔

ذرائع کے مطابق راجہ پرویز اشرف نے سابق دور میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں ہونے والی بھرتیوں کی رپورٹ مانگ لی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے تفصیلات طلب کر لی ہیں کہ کس کس شعبے میں لوگوں کو بھرتی کیا گیا اور ڈیپوٹیشن پر کون آیا؟

ذرائع کا بتانا ہے کہ راجہ پرویز اشرف نے یہ تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں کہ غیر قانونی طور پر کس کی ترقی ہوئی؟

ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف انکوائری کے بعد غیر قانونی طور پر بھرتی ہونے والوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے معاملے پر جامع تحقیقات کا بھی حکم دے دیا ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ایک 72 سالہ شخص کو 19 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر بھرتی کیا۔

مزید خبریں :