Time 28 اپریل ، 2022
کھیل

حسن علی کی کاؤنٹی چیمپئن شپ میں تباہ کن بولنگ، اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کرلیں

دائیں ہاتھ کے بولر نے جمعرات کے روز ہمپشائر کے خلاف پہلی اننگز میں 45 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔—فوٹو: سوشل میڈیا
دائیں ہاتھ کے بولر نے جمعرات کے روز ہمپشائر کے خلاف پہلی اننگز میں 45 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔—فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی کاؤنٹی چیمپئن شپ میں تباہ کن بولنگ جاری ہے ۔ 

دائیں ہاتھ کے بولر نے جمعرات کے روز ہمپشائر کے خلاف پہلی اننگز میں 45 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ حسن علی نے کاؤنٹی کیریئر میں دوسری بار ایک اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کی ہیں۔اس سے قبل گزشتہ کاؤنٹی میچ میں گلاوسیسٹر شائر کے خلاف انہوں نے 9 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی انگلش کاؤنٹی میں  لنکاشائر کی نمائندگی کررہے ہیں۔

مزید خبریں :