Time 06 مئی ، 2022
پاکستان

توہین مذہب کا کیس: شیخ رشید کی عبوری ضمانت منظور

شیخ رشید کی درخواست پر جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے مختصر سماعت کی اور ان 18 مئی تک ان کی عبوری ضمانت منظور کرلی/ فائل فوٹو
شیخ رشید کی درخواست پر جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے مختصر سماعت کی اور ان 18 مئی تک ان کی عبوری ضمانت منظور کرلی/ فائل فوٹو

راولپنڈی: لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ضمانت قبل از گرفتاری کےلیے لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ میں درخواست دائر کی۔

شیخ رشید کی درخواست پر جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے مختصر سماعت  کی اور ان 18 مئی تک ان کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

اس کے علاوہ عدالت نے شیخ رشید اور ان کے بھتیجے راشد شفیق کی جانب سے مقدمات کے اندراج کے لیے دائر درخواستوں پر فریقین کو نوٹس بھی جاری کردیے۔

واضح رہےکہ شیخ رشید پر فیصل آباد،گوجرخان، راولپنڈی اور اٹک سمیت 9 شہروں میں توہین مذہب کے مقدمات درج ہیں جب کہ ان کہ بھتیجے شیخ راشد شفیق کو پہلے ہی پولیس گرفتار کرچکی ہے۔

مزید خبریں :