06 مئی ، 2022
اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان قومی اسمبلی نے اپنی تنخواہیں وصول کرلیں۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ 16 اپریل کو پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا تاہم اب پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کی اپریل کی تنخواہ اور دیگر الاؤنسز جاری کردیے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ واجب الادا رقوم ارکان کے ذاتی اکاؤنٹس میں بھیج دی گئیں ہیں، ارکان کے استعفے منظور ہونے کا نوٹیفکیشن تاحال جاری نہیں ہوسکا اس لیے تنخواہیں جاری کی گئیں۔