18 مئی ، 2022
سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے شہباز شریف پر وزیراعظم ہاؤس کا سوئمنگ پول مرمت کرانے پر ساڑھے سات کروڑ روپے خرچ کرنے کا الزام لگادیا۔
عمران اسماعیل نے سوئمنگ پول کی مرمت کی ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ'شہبازکی شوبازیاں صرف اپنی عیاشیوں اور نوازشات تک محدود ہیں حکومت میں آئے ایک مہینہ نہیں ہوا اور ساڑھے 7کروڑ کی رقم سے وزیراعظم ہاؤس کا سوئمنگ پول مرمت کر والیا'۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک دیوالیہ ہونے کے قریب اور معیشت کا بیڑہ غرق کر کے عوام کو اضطراب میں مبتلا کر کے امپورٹڈ بمعہ خاندان عوام کے پیسوں پر عیاشیاں کر رہے ہیں۔