دنیا
Time 24 مئی ، 2022

طالبان کا ائیرپورٹس کے انتظامات چلانے کیلئے اماراتی کمپنی سے معاہدہ

افغانستان اور متحدہ عرب امارات کےدرمیان افغانستان کے 3 انٹرنیشنل ائیرپورٹس کے آپریشنز میں تعاون کے لیے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔—فوٹو: ذبیح اللہ مجاہد ٹوئٹر
افغانستان اور متحدہ عرب امارات کےدرمیان افغانستان کے 3 انٹرنیشنل ائیرپورٹس کے آپریشنز میں تعاون کے لیے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔—فوٹو: ذبیح اللہ مجاہد ٹوئٹر

افغانستان اور متحدہ عرب امارات کےدرمیان افغانستان کے 3 انٹرنیشنل ائیرپورٹس کے آپریشنز میں تعاون کے لیے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔

افغان خبررساں ایجنسی کے مطابق  معاہدےکےتحت یواےای کی کمپنی کابل،ہرات  اور قندھار انٹرنیشنل ائیرپورٹ کےآپریشنز میں تعاون فراہم کرےگی۔

رپورٹس کے مطابق افغانستان اور یواے ای کےدرمیان ائیرپورٹس آپریشنز میں تعاون پر معاہدے کی تقریب  منگل کے روز کابل میں ہوئی جس میں افغان نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر بھی شریک تھے۔

معاہدے پر افغانستان کے نائب وزیر ٹرانسپورٹ اور سول ایوی ایشن غلام جیلانی وفا اور یواے ای کمپنی کے نمائندے نے دستخط کیے۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق ملا عبدالغنی برادر  نے معاہدے پر دستخط کے موقع پر کہا کہ امارت اسلامیہ ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے سخت محنت کر رہی ہے اس معاہدے سے تمام بین الاقوامی ائیر لائنز محفوظ ماحول میں افغانستان واپس آسکیں گی اور تجارت میں اضافہ ہو گا۔

واضح رہے کہ افغان حکام ائیرپورٹ سکیورٹی ،آپریشنز کے حوالے سے ترکی،قطر، یو اے ای کے ساتھ گزشتہ کئی ماہ سے بات چیت جاری رکھے ہوئے تھے۔

مزید خبریں :