لاہورپولیس کی ٹرک ڈرائیورز پر تشدد کی ویڈیو وائرل

تحریک انصاف کا لانگ مارچ روکنے کے لیے مختلف شہروں میں سڑکوں پر کنٹینرز اور ٹرک کھڑے کیے گئے ہیں/ اسکرین گریب
تحریک انصاف کا لانگ مارچ روکنے کے لیے مختلف شہروں میں سڑکوں پر کنٹینرز اور ٹرک کھڑے کیے گئے ہیں/ اسکرین گریب

پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے شرکا کو روکنے کے لیے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں۔

تحریک انصاف کا لانگ مارچ روکنے کے لیے مختلف شہروں میں سڑکوں پر کنٹینرز اور ٹرک کھڑے کیے گئے ہیں۔

ان رکاوٹوں کو ہٹانے کے لیے  پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس کے درمیان جھڑپ کے کئی واقعات دیکھنے میں آرہے ہیں۔

اسی دوران لاہور پولیس کی جانب سے ٹرک ڈرائیورز  پر تشدد کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں پولیس اہلکار ٹرک ڈرائیورز پر برہمی کا اظہار کررہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار ٹرک میں موجود ڈرائیور پر ڈنڈے سے تشدد کررہا ہے جس کے بعد اہلکار نے ڈرائیور کو تھپڑ بھی مارے۔

بعد ازاں کچھ اہلکار ٹرک کا دروازہ کھول کر بھی ڈرائیور پر تشدد کرتے  رہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر ایک اور ویڈویو وائرل ہورہی ہے جس میں تحریک انصاف کی کچھ خواتین کارکنان کو سڑک پر پولیس حصار سے گاڑیاں نکلواتے دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں :