لانگ مارچ میں شریک شخص کی پولیس شیل کیچ کرنے کی ویڈیو وائرل

پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران 25 مئی کو پنجاب کے کئی شہروں میں پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان کے درمیان جھڑپیں ہوئی جس دوران کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔

اس دوران پی ٹی آئی کارکن کے آنسو گیس کے شیل کو کیچ کرنے کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

 ویڈیو میں ایک کارکن کو منہ پر کپڑا باندھے مخالف سمت سے آئے شیل کو کیچ کرتے اور پھر اس شیل کو دوسری سمت پھینکتے دیکھا جاسکتا ہے۔

شیل کو مہارت سے کیچ کرنے کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے اور سوشل میڈیا صارفین نے اسے کیچ آف دی منتھ قرار دیا۔


مزید خبریں :