17 فروری ، 2012
اسلام آباد … ایران نے پاکستان کو گیس کی دگنی سپلائی دینے کی پیش کش کی ہے اور ایران پاکستان کیلئے گیس کے نرخ میں کمی پر بھی غور کرے گا۔ اسلام آباد میں وزارت تیل و گیس کے ذرائع نے جیو نیوز کوبتایا کہ ایرانی صدر احمدی نژاد کے دورہ پاکستان میں ایران پاکستان گیس پائپ لائن کی گیس سپلائی میں اضافے کی پیش کش کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایران نے پاکستان کیلئے 75 کروڑ مکعب فٹ یومیہ گیس کی بجائے ڈیڑھ ارب مکعب فٹ یومیہ گیس کی پیش کش کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایران گیس کے نرخ میں کمی پر بھی غور کر رہا ہے اور گیس پائپ لائن دگنی گنجائش کی بچھائی جاسکتی ہے ۔