جسٹس (ر) ناصرہ جاویدکی کسی بھی سیاسی جماعت سے وابستگی کی تردید

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

علامہ اقبال کی بہو جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ جاوید اقبال نےکسی بھی سیاسی جماعت سے وابستگی کی تردید کی ہے۔

ایک بیان میں جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ ان سے منسوب سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی خبریں درست نہیں ہیں۔

جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ انہوں نےلانگ مارچ میں جانے کی کوئی بات نہیں کی  ہے۔

ان کا کہنا ہے نہ میں تو کسی مارچ میں شریک ہورہی ہوں اور نہ کسی کو اس کی دعوت دے رہی ہوں، سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے، جعلی خبر پھیلانے والوں کے خلاف سائبر کرائم ونگ میں شکایت جمع کراؤں گی۔


مزید خبریں :