28 مئی ، 2022
پاکستان بزنس کونسل نے چارٹر آف اکانومی پیش کر دیا، جس میں کہا گیا ہےکہ کم آمدنی والے طبقےکا معیار زندگی بہتر بنایا جائے۔
چارٹر آف اکانومی میں حکومت سےکہا گیا ہےکہ زرعی شعبہ بحال کریں ،فوڈسکیورٹی دیں اور عوام کو مہنگائی سے بچائیں۔
چارٹرآف اکانومی میں کہا گیا ہےکہ ڈی انڈسٹریلائزیشن کی لہر روک کر، میک اِن پاکستان سوچ سے روزگار بڑھایا جائے، ویلیو ایڈڈ برآمدت، درآمدی ضرورت خودپوری کریں، مستقبل کو نئی صلاحیت دیں، معیشت کو دستاویز کریں، ڈی ریگولیٹ ہوں، سرکاری خدمات کو نئی شکل دیں۔
چارٹرآف اکانومی میں نیب قوانین میں اصلاحات کی تجویز بھی دی گئی ہے اورکہا گیا ہے کہ معیشت کو پائیدار راہ پر گامزن کے لیے جتنی جلدی متفق ہوں گے،پاکستان کے لیے اتنا بہتر ہوگا۔