11 جون ، 2022
پنجاب میں وزارتوں کے معاملے پر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان مذاکرات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے وزارت خزانہ پنجاب لینے کی خواہش کا اظہار کیا تھا تاہم ن لیگ نے پیپلز پارٹی کو وزارت خزانہ دینے سے انکار کر دیا تھا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے اور پیپلز پارٹی پنجاب میں خزانہ کی وزارت لینے سے پیچھے ہٹ گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے وزارت خزانہ سے پیچھے ہٹنے کے بعد سینئر لیگی رہنما مجتبیٰ شجاع الرحمان کو وزیر خزانہ پنجاب بنائے جانےکا امکان ہے۔
یاد رہے کہ محکمہ خزانہ پنجاب نے 13 جون کو صوبائی بجٹ پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔