Time 13 جون ، 2022
پاکستان

پختونخوا حکومت نے آج پیش کیے جانے والے بجٹ کو کیا انوکھا نام دیا؟

خیبرپختونخوا کا ایک ہزار 332 ارب روپے حجم کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا/فوٹوفائل
 خیبرپختونخوا کا ایک ہزار 332 ارب روپے حجم کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا/فوٹوفائل 

خیبرپختونخوا حکومت نے مالی سال 23-2022 کے بجٹ کو ’خود دار بجٹ‘ کا نام دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے ’بجٹ وائٹ پیپر ‘ پر خود دار کے لفظ کی چھپائی کرائی گئی ہے۔

خیال رہے کہ خیبرپختونخوا کا 1332 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا۔ 

 خیبر پختونخوا حکومت کے پیش ہونے والے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے تنخواہوں کے لیے 447 ارب روپے مختص کیے ہیں جبکہ سرکاری ملازمین کی پنشن کے لیے 107 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

مزید خبریں :