پاکستان

پاکستان نے امریکی عدالت میں نیشنل بینک کیخلاف دائر مقدمہ جیت لیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان نے امریکی عدالت میں  نیشنل بینک آف پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے مالی مددکی فراہمی کے الزامات پر دائر مقدمہ جیت لیا۔

ذرائع اٹارنی جنرل آفس کے مطابق پاکستان نے مقدمہ فیڈرل کورٹ نیویارک میں جیتا ہے۔

ذرائع اٹارنی جنرل آفس کا کہنا ہےکہ چند سال قبل  افغانستان میں امریکی فوجی بیس پر حملے میں 9 سے زیادہ امریکی فوجی ہلاک ہوئے تھے، اس سلسلے میں نیویارک کی عدالت میں نیشنل بینک آف پاکستان پر دہشت گردی کے لیے مالی مدد کی فراہمی کے الزامات میں مقدمہ  دائرکیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق مقدمہ ہارنےکی صورت میں  پاکستان کو اربوں ڈالرکا جرمانہ ادا کرنا پڑتا اور نیشنل بینک دیوالیہ بھی ہو جاتا۔

 ذرائع کا یہ بھی کہنا ہےکہ مقدمہ ہارنےکی صورت میں پاکستان کو فیٹف کی جانب سے بھی سخت ردعمل کا سامنا  کرنا پڑتا۔

ذرائع اٹارنی جنرل آفس نے بتایا ہےکہ نیشنل بینک کا یہ مقدمہ اٹارنی جنرل آفس کے انٹرنیشنل ڈس پیوٹس یونٹ نے لڑا، مقدمے میں قانونی ٹیم کی قیادت احمد عرفان نےکی، اسی قانونی ٹیم  نے کارکے، ریکوڈک اور  پی آئی اے کے اثاثے منجمندکرنےکے مقدمات بھی لڑے، قانونی ٹیم کو نیشنل بینک آف پاکستان کے صدرکی معاونت بھی حاصل رہی۔

مزید خبریں :