لاہور قلندرز نے شاہین شاہ آفریدی کو نئی گاڑی تحفے میں دے دی

اس موقع پر شاہین آفریدی نے نئی گاڑی کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔—فوٹو: جیونیوز
اس موقع پر شاہین آفریدی نے نئی گاڑی کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔—فوٹو: جیونیوز

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سیون جیتنے والی لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے  ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو نئی گاڑی تحفے میں دے دی۔

 لاہور قلندرز کی جانب سے  شاہین آفریدی کے اعزاز میں لاہور میں تقریب ہوئی جس میں اُن کو جدید ماڈل کی گاڑی تحفے میں دی گئی۔

 اس موقع پر شاہین آفریدی کی کپتانی اور کارکردگی کو سراہا گیا۔

لاہور قلندرز کے سی ای او رانا عاطف نے شاہین کو نئی گاڑی کی چابی دی—فوٹو: جیونیوز
لاہور قلندرز کے سی ای او رانا عاطف نے شاہین کو نئی گاڑی کی چابی دی—فوٹو: جیونیوز

 لاہور قلندرز کے سی ای او رانا عاطف کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی نے قلندرز کے ساتھ کیریئر کا آغاز کیا تھا ، اُن پر ہمیشہ سے یقین رہا ہے جس کی وجہ سے ان کو کپتانی سونپی گئی۔

اس کے علاوہ ڈائریکٹر کرکٹ لاہور قلندرز عاقب جاوید نے کہا کہ شاہین آفریدی اچھی مہارت، قسمت اور شخصیت کے مالک ہیں۔

شاہین آفریدی کا لاہور قلندرز کی انتظامیہ کی جانب سے گاڑی کا تحفہ ملنے پر کہنا تھا کہ لاہور قلندرز میں ہر ایک نے مجھے بہت سپورٹ کیا۔

اس موقع پر شاہین آفریدی نے نئی گاڑی کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔


مزید خبریں :