پاکستان

دعا زہرا کا معاملہ ختم ہوچکا اب اس پر بات نہ کی جائے تو اچھا ہے: آئی جی سندھ

تھانہ کلچر کو تبدیل کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور کئی افسران کے تبادلے بھی کیے ہیں: غلام نبی میمن/ اسکرین گریب
تھانہ کلچر کو تبدیل کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور کئی افسران کے تبادلے بھی کیے ہیں: غلام نبی میمن/ اسکرین گریب

کراچی: آئی جی سندھ غلام  نبی  میمن کا کہنا ہے کہ دعا زہرا کا معاملہ ختم ہوچکا اب اس پر بات نہ کی جائے تو اچھا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ آتے ہی تمام پولیس اسٹیشنز پر کیمرے لگانے کی ہدایت کی ہے، ایڈیشنل آئی جی کراچی تھا تو کراچی کے تھانوں میں کیمرے لگوائے اب سندھ بھر میں لگوا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیمرے لگانے کا مقصد شہریوں کو غیر قانونی حراست سے بچانے اور سائلین کی شکایت دور کرنا ہے، تھانہ کلچر کو تبدیل کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور کئی افسران کے تبادلے بھی کیے ہیں، تمام تھانوں کی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ ایس ایس پی کے دفاتر سے کی جائے گی۔

اس موقع پر آئی جی سندھ نے دعا زہرا کیس سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز کیا اور کہا کہ معاملہ ختم ہوچکا ہے، بچی کا معاملہ ہے اس پر بات نہ کی جائے تو اچھا ہے۔

مزید خبریں :