پاکستان

کراچی، ضلع غربی کے تھانوں میں خواتین اہلکاروں کو اہم عہدوں پر تعینات کردیا گیا

خواتین اہلکاروں کوتھانہ اورنگی، مومن آباد، منگھوپیر، پیرآباد، پاکستان بازار اور اقبال مارکیٹ میں بطور محرر کرائم محرر اور ڈیوٹی منشی تعینات کیا گیا ہے— فوٹو: کراچی پولیس آفیشل
خواتین اہلکاروں کوتھانہ اورنگی، مومن آباد، منگھوپیر، پیرآباد، پاکستان بازار اور اقبال مارکیٹ میں بطور محرر کرائم محرر اور ڈیوٹی منشی تعینات کیا گیا ہے— فوٹو: کراچی پولیس آفیشل

کراچی کے ضلع غربی کے مختلف تھانوں میں خواتین پولیس اہلکاروں کو ہیڈ محرر اور کرائم محرر جیسے اہم عہدوں پر تعینات کردیا گیا۔

سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ویسٹ فرخ رضا کے مطابق یہ اقدامات آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے احکامات پر کیے گئے ہیں اور ضلع کے مختلف تھانوں میں لیڈیز اہلکاروں کو بطور محرر اور کرائم محرر تعینات کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین اہلکاروں کو ضلع ویسٹ کے تھانہ اورنگی، مومن آباد، منگھوپیر، پیرآباد، پاکستان بازار اور اقبال مارکیٹ میں بطور محرر کرائم محرر اور ڈیوٹی منشی تعینات کیا گیا ہے۔

دوسری جانب لیڈی پولیس اہلکاروں نے متعلقہ تھانوں میں چارج سنبھالتے ہی اپنے فرائض سرانجام دینا شروع کر دیے ہیں۔ 

حکام کا کہنا ہے کہ خواتین پولیس اہلکاروں کو بطور محرر اور کرائم محرر تعینات کرنے کا مقصد درخواست گزار متاثرہ خواتین کو اپنے مسائل بیان کرنے میں آسانی اور سہولت فراہم کرنا ہے۔

مزید خبریں :