Time 18 جون ، 2022
پاکستان

این اے 240 میں ضمنی انتخاب کا حتمی نتیجہ جاری کردیا گیا

حتمی نتیجے کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار محمد ابو بکر 10 ہزار 683 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے— فوٹو: فائل
حتمی نتیجے کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار محمد ابو بکر 10 ہزار 683 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے— فوٹو: فائل

کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 240 میں ضمنی انتخاب کا حتمی نتیجہ جاری کردیا گیا۔

حتمی نتیجے کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار  محمد ابو بکر 10 ہزار 683 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار دوسرے نمبر پر رہے۔

ضمنی انتخاب کے دوران ہنگامہ آرائی کے کیس میں زیر حراست 174 افراد  کو رہا کردیا گیا۔ مختلف علاقوں سے 258 افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔

مزید خبریں :