پاکستان
18 فروری ، 2012

پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا ارادہ نہیں،امریکا

پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا ارادہ نہیں،امریکا

واشنگٹن … امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔واشنگٹن میں صحافیوں کو روزانہ کی بریفنگ دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے کہا کہ پاکستان ایران افغانستان گیس پائپ لائن منصوبے پر امریکا کو تحفظات ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ گیس پائپ لائن منصوبے سے متعلق امریکا اپنے تحفطات سے پاکستان کو آگاہ کرچکا ہے۔انھوں نے کہا کہ امریکا سمجھتا ہے کہ گیس پائپ لائن کا منصوبہ درست نہیں، کیونکہ یہ منصوبہ ماضی میں شروع ہو کر تعطل کا شکار ہوچکا ہے۔ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کے اندرونی مسائل میں دخل اندازی کا ارادہ نہیں رکھتا۔

مزید خبریں :