پاکستان
18 فروری ، 2012

شکیل آفریدی کوگولڈ میڈل دینے کابل ایوان نمائندگان میں پیش

شکیل آفریدی کوگولڈ میڈل دینے کابل ایوان نمائندگان میں پیش

واشنگٹن … امریکی ایوان نمائندگان میں ڈاکٹر شکیل آفریدی کو امریکاکی شہریت اورملک کا سب سے بڑا سول ایوارڈ دینے کا بل پیش کردیا۔ڈاکٹرشکیل آفریدی کے حوالے سے دونوں بل امریکی کانگریس کے رکن ڈینا روہراباچر نے پیش کیے۔ان میں کہا گیاہے کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کو امریکی شہریت دی جائے اوران کی خدمات پر کانگریشنل گولڈ میڈل سے نوازاجائے جو امریکا کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ہے۔ڈاکٹرشکیل آفریدی نے امریکاکومدد فراہم کرتے ہوئے اسامہ بن لادن کی ایبٹ آباد کمپاوٴنڈمیں موجودگی کی نشاندہی کی تھی۔جس کی بنیادپر امریکی نیوی سیلزنے یکطرفہ کارروائی کرکے اسامہ کوماردیاتھا۔ڈاکٹر شکیل آفریدی امریکی سی آئی اے کی مدد کے الزام میں پاکستان میں زیر حراست ہیں۔

مزید خبریں :