Time 22 جون ، 2022
پاکستان

گھریلو تنازع پر وکیل نے اہلیہ اور سسرالیوں پر فائرنگ کے بعد خود کشی کرلی

کراچی میں گھریلو تنازع پر وکیل نے اہلیہ، سسر، ساس اور پھوپھی کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے کے بعد اپنے آپ کو گولی مار کر خود کشی کرلی۔—فوٹو:فائل
کراچی میں گھریلو تنازع پر وکیل نے اہلیہ، سسر، ساس اور پھوپھی کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے کے بعد اپنے آپ کو گولی مار کر خود کشی کرلی۔—فوٹو:فائل

کراچی میں گھریلو تنازع پر وکیل نے اہلیہ، سسر، ساس اور پھوپھی کو  فائرنگ کرکے زخمی کرنے کے بعد اپنے آپ کو گولی مار کر خود کشی کرلی۔

ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں منصور نامی وکیل نے اپنے سسرالیوں پر فائرنگ کردی جس سے اُس کی اہلیہ، سسر، ساس اور پھوپھی زخمی ہوگئیں۔ ملزم نے اپنے آپ کو بھی گولی مار لی اور بعد میں دوران علاج دم توڑ گیا۔ 

پولیس کے مطابق منصور ایڈوکیٹ کی اہلیہ نے خلع حاصل کرنے کیلئے عدالت میں درخواست دائر کر رکھی تھی۔ اسی دوران خاندان کے بڑوں نے معاملے کے پر امن حل کیلئے منصور کو بلوایا تاہم اُس نے گھر میں گھس کر گولیاں چلادیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے سسر نے اُس کے خلاف ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ بھی درج کرارکھا تھا۔

 پولیس نے جائے وقوع سے 30  بور پستول برآمد کرلیا جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید خبریں :