18 فروری ، 2012
نارووال … نارووال کے شہریوں نے دو نوجوانوں کی قتل کے مقدمے میں گرفتاری پرپولیس کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی۔لاہور میں جیو نیوز کے دفتر کے باہرضلع نارووال کے تھانہ ظفر وال کے رہائشی خاندان نے پلے کارڈز اور بینر اٹھا رکھے تھے، جن پر نارووال پولیس کیخلاف نعرے درج تھے۔مظاہرین نے پولیس کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سے انصاف کا مطالبہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے ان کے دو بیٹوں عامر بیگ اور رئیس بیگ کو معمولی جھگڑے کے الزام میں گرفتار کیا اور پھر قریبی گاوٴں میں قتل ہونے والے شخص کے مقدمے میں ملوث کر دیا۔جبکہ ان کے بیٹے بیگناہ ہیں لیکن پولیس مسلسل تشدد کر کے انھیں اعتراف جرم پر مجبور کر رہی ہے۔