18 فروری ، 2012
واشنگٹن … واشنگٹن میں واقع امریکی کانگریس کی عمارت کے نزدیک سے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔قانون نافذ کرنے والے ادارے کے حکام کے مطابق حراست میں لیاگیا،مشتبہ شخص مبینہ طورپرخودکش حملہ آورہے۔ایک امریکی ٹی وی کے مطابق حراست میں لیے گئے شخص کے پاس سے دھماکا خیز مواد برآمد ہوااوراس کا تعلق مراکش سے بتایا گیا ہے۔کیپٹل پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص کی مسلسل نگرانی کی گئی اور وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے ساتھ مشترکہ کارروائی کے دوران اسے حراست میں لیاگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتارشخص سے عوام اور اراکینِ کانگریس کو کوئی خطرہ نہیں تھا۔