ویڈیو: راولپنڈی میں ڈاکوبزرگ خاتون کی بالیاں نوچ کر فرار ہوگیا

راولپنڈی کے علاقے صادق آباد میں ڈاکوبزرگ خاتون کی بالیاں نوچ کر فرار ہوگیا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہےکہ لاٹھی کے سہارے گلی سے گزرتی خاتون کو لٹیرے نے پہلے دھمکا کر لوٹنا چاہا، پھر زبردستی بالیاں نوچ لیں اور موٹر سائیکل پر فرار ہوگیا۔

واردات کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آنے پر سی پی او راولپنڈی نے ملزم کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔

متاثرہ خاتون کے پوتے نے تھانہ صادق آباد میں مقدمےکی درخواست دےدی ہے، پولیس کا کہنا ہےکہ بزرگ خاتون سےکان کی بالیاں چھیننےکامقدمہ درج کرلیا ہے اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔

مزید خبریں :