18 فروری ، 2012
ایمسٹرڈیم … ہالینڈ کے شہزادہ جوہان فریسوآسٹریا میں برفانی تودے تلے دب کر شدید زخمی ہو گئے۔ملکہ بیٹرکس کے بیٹے شہزادہ Johan Friso آسٹریا کے سیاحتی مقام لیچ میں اسکینگ کے دوران برفانی تودے تلے دب کر زخمی ہو گئے۔شہزادہ فریسو 20 منٹ تک برف کے نیچے دبے رہے تاہم ریسکیو حکام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انھیں بچا لیا۔ڈچ شاہی ترجمان کے مطابق شہزادے کی حالت تشویشناک ہے۔آسٹریا پریس ایجنسی کے مطابق شہزادے کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے Innsbruckیونیورسٹی اسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔