27 جون ، 2022
ملک میں پیٹرول کی کھپت میں بڑی کمی ہوئی ہے جس سے امپورٹ بل کم ہونےکا امکان ہے۔
آئل کمپنیوں کے مطابق پاکستان میں تیل کی کھپت میں 20 فیصد تک کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے، ملک میں یومیہ 25 ہزار ٹن کھپت کم ہوکر 18 سے 19 ہزار ٹن رہ گئی ہے۔
آئل کمپنیوں کا کہنا ہےکہ 16 جون کے بعد سے ڈیزل اور پیٹرول کی یومیہ کھپت میں کمی ہوئی ہے۔
آئل کمپنیوں کے مطابق یہی رجحان برقرار رہا تو آئل امپورٹ کم ہوگی جس سے امپورٹ بل کم ہونےکا امکان ہے۔