پاکستان
Time 01 جولائی ، 2022

حمزہ شہباز کیلئے قائم مقام وزیر اعلیٰ کا لفظ استعمال نہیں کریں گے: چیف جسٹس

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ تین ماہ کا بحران عدالت نے 3 سیشنز میں حل کر دیا— فوٹو: فائل
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ تین ماہ کا بحران عدالت نے 3 سیشنز میں حل کر دیا— فوٹو: فائل

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ تین ماہ کا بحران عدالت نے 3 سیشنز میں حل کر دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ حمزہ شہباز کیلئے قائم مقام وزیر اعلیٰ کا لفظ استعمال نہیں کریں گے، ایسے الفاظ استعمال کریں گے جو فریقین کو قابل قبول ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی بینچز کو  اپوزیشن کا احترام کرنا ہوگا ، قومی اسمبلی میں اپوزیشن نہ ہونے سے بہت نقصان ہوا ہے ، توہینِ عدالت کا اختیار استعمال کریں تو آپ کی روز  یہاں حاضری لگے۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن 22 جولائی کو کرانے کا حکم دیا ہے۔

مزید خبریں :