Time 01 جولائی ، 2022
کھیل

دو غیر ملکی خواتین کوہ پیماؤں نے بلند ترین چوٹیوں میں سے ایک نانگا پربت سر کرلی

فوٹو: گریس سینگ اور  کرسٹن ہریلا
فوٹو: گریس سینگ اور  کرسٹن ہریلا

دو غیر ملکی خواتین کوہ پیماؤں نے کوہ ہمالیہ میں واقع دنیا کی بلند ترین چوٹیوں میں سے ایک نانگا پربت سر کرلی۔

دنیا بھرکے کوہ پیماؤں کی پاکستانی چوٹیاں سر کرنے کی مہم جاری ہے، جمعے کے روز ناروے اور تائیوان کی خواتین کوہ پیماؤں نے پہلے سیزن میں نانگا پربت سرکرلی۔

پاکستان میں کوہ پیمائی سیزن کی پہلی سمٹ میں دو غیر ملکی خواتین کوہ پیماؤں ناروے کی کرسٹن ہریلا اور تائیوان کی گریس ٹینگ نے دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی نانگا پربت سر کی ۔

 نیپالی ٹیم کے اراکین نے بھی کوہ پیماؤں کے ساتھ سمٹ مکمل کیا جبکہ پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف بھی نانگا پربت پرموجود ہیں۔

ناروے کی کرسٹن ہریلا نے اس سیزن کی ساتویں 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹی سر کی ہے ، وہ 6 ماہ سے کم وقت میں تمام 14 بلند ترین چوٹی سر کر کے نرمل کا ریکارڈ توڑنا چاہتی ہیں۔

مزید خبریں :