انٹرٹینمنٹ
03 جولائی ، 2022

فلموں کے ری میک بنانے پر نیل نتن مکیش کی بالی وڈ پر تنقید

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکار نیل نتن مکیش نے بھارتی فلم سازوں کو اوریجنل آئیڈیاز  پرکام کرنےکے بجائے پرانی  فلموں کو دوبارہ سے بنانے (ری میک) پر سوال  اٹھادیا۔

ٹائمز آف انڈیا سے بات کرتے ہوئے اداکار نیل نتن مکیش نےکہا کہ " نفسیاتی، سیاسی اور ڈراؤ نے موضوعات سمیت مختلف اقسام کی فلموں پر بھی کام کیا جاسکتا ہے، ہم ان کی تلاش کیوں نہیں کر رہے؟ ہم اب بھی اصل آئیڈیاز اور مواد کے ساتھ آنےکے بجائے فلموں کو دوبارہ بنا رہے ہیں۔

اداکار  نے کہا کہ کسی بھی اداکار کی قدر کا تعین صرف فلم کے بزنس سے ہوتا ہے، یہ ہی وجہ ہے کہ اداکار ہر طرح کی فلمیں کرکے توازن قائم کرنےکی کوشش کرتے ہیں۔

نیل نے اپنے انٹر ویو میں مزید کہاکہ ’’میرا ماننا ہے کہ شوبز میں مجھے تھوڑا سمجھداری کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور توازن برقرار رکھنا چاہیے، سچ تو یہ ہےکہ نہ صرف ہماری انڈسٹری میں بلکہ سامعین کے درمیان بھی ایک اداکار کے بارے میں عمومی تاثر اس کی برنس پر مبنی ہوتا ہے،  جہاں مجھے 'جیل' جیسی فلم کا حصہ بننا پسند ہے، وہیں میں 'پلیئرز' اور  'پریم رتن دھن پایو' جیسے موضوعات پر بھی کام کرنا چاہوں گا۔

یاد رہے کہ اداکار نیل نے بالی وڈ فلموں کے ساتھ تامل فلموں  میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM