پاکستان
Time 05 جولائی ، 2022

خیبرپختونخوا حکومت کا اپنے وسائل سے صحت کارڈ اسکیم جاری رکھنے کا فیصلہ

قبائلی اضلاع کے عوام ہمارے اپنے بھائی ہیں، انہیں مفت علاج کی سہولت سے محروم نہیں کیا جائے گا: وزیراعلیٰ محمود خان—فوٹو: سوشل میڈیا
قبائلی اضلاع کے عوام ہمارے اپنے بھائی ہیں، انہیں مفت علاج کی سہولت سے محروم نہیں کیا جائے گا: وزیراعلیٰ محمود خان—فوٹو: سوشل میڈیا

پشاور: وفاقی حکومت کی طرف سے ضم اضلاع کے صحت کارڈ اسکیم کی بندش کے بعد خیبر پختونخوا حکومت نے اپنے وسائل سے اسکیم کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں قبائلی اضلاع کے لیے صحت کارڈ اسکیم جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وفاق سے اس اسکیم کے فنڈز کی منتقلی تک اسکیم کو جاری رکھنے کے لیے ضروری انتظامات کیے جائیں گے۔

اس موقع  پروزیر اعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا کہ ضم اضلاع کا صحت کارڈ اسکیم کسی بھی حال میں بند نہیں ہونا چاہیے، قبائلی اضلاع کے عوام ہمارے اپنے بھائی ہیں، انہیں مفت علاج کی سہولت سے محروم نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت وفاق سے اس اسکیم کے فنڈز کی منتقلی کے معاملے کو ہر فورم پر اٹھائے گی، صوبائی حکومت ضم اضلاع سمیت خیبر پختونخوا کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

مزید خبریں :