05 جولائی ، 2022
سری لنکا کی ٹی ٹوئنٹی لیگ 'لنکا پریمیئر لیگ' کے تیسرے ایڈیشن کے ڈرافٹ میں کئی پاکستانی کھلاڑیوں کو منتخب کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے دائیں ہاتھ کے بیٹر آصف علی کو لنکا پریمیئر لیگ کی ٹیم کولمبو اسٹارز نے 50 ہزار ڈالرز میں پک کیا جبکہ نوجوان حیدر علی کو دمبولا جائنٹس نے 25 ہزار ڈالرز میں منتخب کیا۔
اس کے علاوہ آل راؤنڈر عماد وسیم 60ہزار اور فہیم اشرف 50 ہزار ڈالرز میں گال گلیڈی ایٹرز کے لیے منتخب ہوئے۔
ذرائع کے مطابق اعظم خان 25 ہزار اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو 15 ہزار ڈالرز میں گال گلیڈی ایٹرز نے پک کیا۔
اس کے علاوہ عثمان شنواری کو کینڈی فیلکنز نے 15ہزار ڈالرز جبکہ جافنا کنگز نے نوجوان شاہنواز دھانی کو 25 ہزار اور شعیب ملک کو 40 ہزار ڈالرز میں منتخب کیا۔
واضح رہے کہ لنکا پریمیئر لیگ کا تیسرا ایڈیشن 31 جولائی سے شروع ہورہا ہے جو 21 اگست تک جاری رہے گا۔