قومی ٹیم میں شعیب ملک اچھی سیاست کرتے ہیں، احمد شہزاد کا انکشاف

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ اوپنر احمد شہزاد نے سابق کپتان شعیب ملک کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ قومی ٹیم میں بڑی اچھی سیاست کرتے ہیں۔

 جیو نیوز کے پروگرام ' اسکور' میں گفتگو کرتے ہوئے، 30سالہ احمد شہزاد نے کہا کہ  قومی ٹیم کے ڈریسنگ روم میں سیاست ہوتی ہے اور سابق ٹیسٹ کپتان شعیب ملک اچھی سیاست کرتے ہیں۔

پاکستان کے لیے 13 ٹیسٹ ،81 ون ڈے اور 59 ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والے احمد شہزاد جو شعیب ملک کے ساتھ 2009 آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اور 2017 میں  آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کا حصہ رہے کہتے ہیں کہ سابق کپتان شعیب ملک کی شخصیت ایسی ہے کہ وہ اچھے سیاستدان بن سکتے ہیں کیونکہ وہ چیزوں کو اچھے اور لمبے عرصے تک لے کر چلنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

ٹیسٹ اوپنر احمد شہزاد کا خصوصی انٹرویو جیو نیوز کے پروگرام ' اسکور ' میں عید الاضحیٰ کے پہلے روز شام 5 بج کر 5 منٹ پر پیش کیا جائے گا۔

مزید خبریں :