06 جولائی ، 2022
اسلام آباد کے کورنگ نالے میں چار بچوں کو بچانےکےلیے سیلابی ریلے میں کودنے والے شخص کی لاش نکال لی گئی۔
ریسکیو اہل کار گزشتہ روز سے 45 سالہ محمود کی تلاش میں مصروف تھے، محمود قریبی گاؤں ماندلہ کا رہائشی تھا۔
محمود نے 4 بچوں کو سیلابی ریلے میں پھنسا دیکھ کر نالے میں چھلانگ لگائی تھی تاہم بھپرے ہوئے پانی میں وہ خود پر قابو نہ پاسکا اور ریلا اسے بہا کر لےگیا۔
نیوی، پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے چاروں بچوں کو بچالیا تھا تاہم محمود لاپتہ ہوگیا تھا۔
ریسکیو 1122 مری کی ٹیم نے محمودکی لاش آج راول ڈیم سے نکالی اور لواحقین کے حوالے کیا، جس کے بعد اس کی نماز جنازہ گاؤں ماندلہ میں ادا کردی گئی۔