Time 09 جولائی ، 2022
پاکستان

ویڈیو: قصابوں کے اوزار سے بالوں کی حجامت، ’ٹوکا کٹنگ‘ نے سب کو حیران کردیا

عید قرباں پر جہاں ٹوکے چھریوں سے جانوروں کی قربانی کی جائے گی وہیں رحیم یار خان کے سیلون پر  ٹوکا کٹنگ کی جارہی ہے۔

کٹنگ سے قبل حجام ٹوکے کو پتھر پر تیز کرتا ہے اور ٹوکا کٹنگ کے بعد آخر میں اسٹائلنگ کرتے وقت ٹوکے کے ساتھ ساتھ ہتھوڑی کا بھی استعمال کرتا ہے۔

سیلون مالک کا کہنا ہے کہ اس کو اس کام میں مہارت حاصل ہے۔

ٹوکا کٹنگ کے شوقین نوجوانوں کا کہنا ہے کہ ٹوکا کٹنگ سے بالوں کا اسٹائل زیادہ اچھا بنا۔

ٹوکا کٹنگ کا شوق اپنی جگہ لیکن ہیئر اسٹائلسٹ کی مہارت دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔

مزید خبریں :