11 جولائی ، 2022
پاکستان کرکٹ ٹیم نے آج سے دورہ سری لنکا کا باقاعدہ آغاز تین روزہ پریکٹس میچ سے کردیا۔
دونوں ٹیموں کے مابین وارم اپ میچ کولمبو کولٹس کرکٹ کلب گراؤنڈ میں کھیلا جا رہا ہے۔
وارم اپ میچ میں پاکستان ٹیم پہلے بیٹنگ کر رہی ہے اور اوپننگ امام الحق اور عبداللّٰہ شفیق نے کی۔
اس سے قبل اتوار کو کولمبو میں ٹریننگ سیشن میں پاکستانی کرکٹرز نے فزیکل ٹریننگ کے بعد فیلڈنگ ڈرلز کیں جب کہ بولرز اور بیٹرز نے نیٹ پریکٹس بھی کی۔
اس سے قبل سری لنکا میں جاری مظاہروں کے سبب قومی کرکٹ ٹیم کا ہفتے کو ہونے والا ٹریننگ سیشن منسوخ کردیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 16 جولائی سے گال میں کھیلا جائے گا۔