پاکستان
Time 11 جولائی ، 2022

کپڑوں پر خون کے داغ سے کیسے چھٹکارا حاصل کریں؟ آسان طریقے جانیں

فوٹو فائل
فوٹو فائل

عیدِ قربان پر کپڑوں پر خون کا دھبا نہ لگے ایسا ممکن نہیں۔ چاہے مرد حضرات ہوں یا خواتین، اکثر گوشت دھوتے وقت یا قربانی کے وقت خون کا دھبا کپڑوں پر لگ جاتا ہے جسے صاف کرنے میں شدید مشکلات ہوتی ہیں۔

تاہم آج ہم آپ کو کچھ ایسے طریقے بتائیں گے جن سے ناصرف تازہ خون کا داغ بلکہ جما ہوا خون بھی مکمل صاف ہوجائے گا اور کپڑوں کی چمک دمک برقرار رہے گی۔

چند آسان طریقے:

* اگر کپڑے پر خون تازہ ہے تو اسے فوراً ٹھنڈے پانی کے نیچے رکھیں اور صابن سے اس داغ کو رگڑیں، خون صاف ہوجائے گا۔

* اگر دھبا کچھ دن پرانا ہے تو ایک ٹب یا بالٹی میں پانی لیں اور اس میں ایک چمچ سرف اور ایک کھانے کا چمچ امونیا (کسی بھی کیمیکل کی دکان سے باآسانی مل جائے گا) شامل کریں، اب اس میں کپڑا بھگو دیں اور کچھ گھنٹوں کے لیے چھوڑ دیں۔ اس عمل سے خون کا دھبا صاف ہوجائے گا۔

* ایک اور طریقہ یہ ہے کہ آپ ہائیڈروجن پرآکسائیڈ کا ایک چمچ بیکنگ سوڈا کے ساتھ ملائیں اور اس میں اتنی ہی مقدار میں سرف شامل کریں۔

پھر اس سے کپڑا دھو لیں، اس محلول کی خاص بات یہ ہے کہ ناصرف خون کا داغ بلکہ اس سے دیگر ضدی داغ بھی ختم ہوجائیں گے۔

مزید خبریں :