12 جولائی ، 2022
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کی ہدایت کے بعد وزارت خزانہ کا مؤقف سامنے آگیا۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ جب تک آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) وزارت پیٹرولیم کے ذریعہ سمری نہیں بھجواتی ہم سمری وزیراعظم کو نہیں بھجواسکتے۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ بہت ضروری ہوا تو کل شام تک موصول ہونے والی سمری وزیر اعظم کو بھیجی جائے گی، عام حالات میں ہر ماہ 14 تاریخ کو قیمتوں میں رد و بدل کی سمری وزارت پیٹرولیم سے موصول ہوتی ہے۔
ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وزارت پیٹرولیم کی سمری اوگرا کی سفارشات پر مبنی ہوتی ہے۔
خیال رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے وزارت پیٹرولیم و خزانہ سے تیل کی قیمتوں میں کمی کی سمری طلب کرلی ہے۔