15 جولائی ، 2022
محکمہ موسمیات نے کراچی شہر میں آج ہونے والی بارش کے اعدادوشمار جاری کردیے۔
سب سےزیادہ بارش گلشن معمار میں 6.1ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، گلشن حدید میں 4، سعدی ٹاؤن 2.4، جناح ٹرمینل، یونیورسٹی روڈ اور سرجانی میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
پی اے ایف بیس فیصل1.5، ڈی ایچ اے فیز 2 ، ناظم آباد میں1، اولڈ ائیرپورٹ پر 1.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔