Time 15 جولائی ، 2022
پاکستان

سپر ہائی وے سے لڑکیوں کے غائب ہونے کا معاملہ، اغوا کے شواہد نہیں ملے

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

کراچی سپر ہائی وے پر جمالی پل کے قریب جھگیوں سے لڑکیوں کے اغوا کے مبینہ واقعہ کی پولیس کی جانب سے وسیع پیمانے پر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے دوران اس علاقے سے لڑکیوں کے مبینہ اغوا کے شواہد نہیں ملے، صرف ایک لڑکی کے گھر سے جانے کا واقعہ رپورٹ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر مرضی سے جانے والی لڑکی کے گھر والے مقدمہ درج کرانا نہیں چاہتے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایک دو روز کے دوران جمالی پل کی کچی آبادی میں کسی لڑکی کے ساتھ اغوا کا ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

حکام کے مطابق یہ بھی اطلاع ملی ہے کہ ان جھگیوں میں مقیم بعض شرپسند عناصر اپنے ذاتی عناد کی خاطر کچھ مخالفین کو پھنسانے کے لیے مقدمات درج کرانا چاہتے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس  واقعے کی چھان بین کے لیے پولیس کی کئی ٹیمیں متحرک کر دی گئی ہیں۔

مزید خبریں :