16 جولائی ، 2022
لڑکیوں کے اغوا کی جھوٹی خبریں پھیلانے والا پیر فرخ شاہ سرہندی لا تعداد مقدمات میں ملوث نکلا۔
پولیس ذرائع کے مطابق فرخ شاہ صرف ایک سچل تھانے میں انسدادِ دہشت گردی سمیت 8 مقدمات میں ملوث ہے جبکہ وہ اسکیم 33 میں قبضہ مافیا کا اہم سرغنہ ہے اور اس نے جرائم پیشہ افراد کا گینگ بنا رکھا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نامزد ملزم کے طور پر فرخ شاہ سرہندی کے خلاف سال 2009 سے سال 2020 کے درمیان 8 مقدمہ درج ہوئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم ابو الحسن اصفہانی روڈ، مروڑا گوٹھ، متاثرین کیمپ میں معمار موڑ، بندو خان ہوٹل کے اطراف اور مین سپرہائی وے نیو پل کے اطراف قبضے کی وارداتوں میں بھی سرگرم رہا۔
فرخ شاہ کے خلاف سپر ہائی وے پر جمالی پل اور ڈی سیون بس سٹاپ کے قریب بھی قبضے کی ایف آئی آر درج ہیں جبکہ کئی مقدمات میں چالان ہو چکا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم فرخ سرہندی اب شہر میں لسانی فسادات کو ہوا دینے کے لیے جھوٹی خبریں پھیلا رہا ہے۔