Time 16 جولائی ، 2022
پاکستان

ووٹرزکے شناختی کارڈزکے ہمراہ گرفتار ملزم کی فرخ حبیب سے مبینہ واٹس ایپ چیٹ سامنے آگئی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

لاہور کے حلقہ پی پی 168 میں ووٹرز کے شناختی کارڈز کے ہمراہ گرفتار  ہونے  والے پاکستان  تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکن کی پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب اور  پی پی 168 کے امیدوار  نواز  اعوان سے مبینہ واٹس ایپ چیٹ سامنے آگئی۔

ووٹرز کے 200 شناختی کارڈز کے ہمراہ گرفتار ہونے والے ملزم خالد سندھو کے موبائل سے فرخ حبیب اور پی آٹی امیدوار نواز اعوان کو میسیج کیےگئے۔

مبینہ واٹس ایپ چیٹ میں ملزم نے ووٹرز کے شناختی کارڈز کی تصاویر بھی پی ٹی آئی امیدوار نواز اعوان کو واٹس ایپ کیں۔

خیال رہےکہ پولیس نےلاہور کے علاقے فیکٹری ایریا سے پاکستان تحریک انصاف کے کارکن خالد سندھو  کو گرفتار کرکے اس سے تقریباً 200 شناختی کارڈز برآمد کیے تھے۔

پولیس کے مطابق ملزم خالد سندھو پی پی 168 میں شناختی کارڈز کے ذریعے ووٹ خریدنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مبینہ واٹس ایپ چیٹ میں ملزم نے ووٹرز کے شناختی کارڈز کی تصاویر بھی پی ٹی آئی امیدوار نواز اعوان کو واٹس ایپ کیں،فوٹو: سوشل میڈٰیا
مبینہ واٹس ایپ چیٹ میں ملزم نے ووٹرز کے شناختی کارڈز کی تصاویر بھی پی ٹی آئی امیدوار نواز اعوان کو واٹس ایپ کیں،فوٹو: سوشل میڈٰیا

پولیس کے مطابق ملزم خالد سندھو نے بتایا کہ ان لوگوں کی ڈیمانڈ تھی اور ہر کارڈ کے عوض پیسے دینےکی ڈیل ہوئی تھی، ڈیل یہ تھی کہ ہر کارڈ پر اتنے پیسے دیں تو ووٹ ڈالیں گے، اس لیے کارڈ اکٹھےکیے تھےکہ ہر کارڈ کے عوض کسی کو 2 اور کسی کو 3 ہزار روپے دینے تھے۔ 

مزید خبریں :