Time 18 جولائی ، 2022
کھیل

پاکستان کے بائیں ہاتھ کے بولرز بھارت کیلئے مشکلات کا سبب بنتے ہیں: ناصر حسین

تاریخ بتاتی ہے کہ شاہین آفریدی نے بھارتی بیٹنگ لائن اپ کو اڑا کر رکھ دیا تھا: سابق کپتان انگلش ٹیم/ فائل فوٹو
تاریخ بتاتی ہے کہ شاہین آفریدی نے بھارتی بیٹنگ لائن اپ کو اڑا کر رکھ دیا تھا: سابق کپتان انگلش ٹیم/ فائل فوٹو

انگلش کرکٹ ٹیم  کے سابق کپتان ناصر حسین  پاکستان کے بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولرز کے معترف  ہوگئے۔

ناصر حسین نے کہا کہ بائیں ہاتھ کے بولرز بھارت کے لیے مشکلات کا سبب بنتے ہیں،  تاریخ بتاتی ہے کہ شاہین آفریدی نے بھارتی بیٹنگ لائن اپ کو اڑا کر رکھ دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ روہت شرما اینڈ کمپنی کو بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولرز  سےکچھ بہتر انداز سے کھیلنا سیکھنا ہوگاکیوں کہ  شاہین آفریدی نے بھارت کے پرخچے اڑا دیے تھے ۔

سابق کپتان کاکہنا تھا کہ بھارت  ایک مضبوط ٹیم ہے، انگلینڈ میں بھی ون ڈے سیریز جیتی، بھارت کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021کے دبئی میں ہونے والے میچ سے سیکھنا ہوگا، بھارت کی ٹاپ آرڈر کو ڈرپوک بننے کی ضرورت نہیں، دبئی میں بھارت کے بیٹرز ڈرپوک ہوگئے تھے۔

ناصر حسین نے بھارت کو مشورہ دیا کہ جب آپ کے پاس مڈل آرڈر میں ریشبھ پنٹ اور ہاردک پانڈیا ہوں تو ڈرپوک بننے کی ضرورت نہیں، چیمپئنز ٹرافی 2017کے فائنل میں محمد عامر نے بھارتی بیٹرز کو اڑا کر رکھا تھا۔

مزید خبریں :