پاکستان
Time 18 جولائی ، 2022

عمران خان کو پارٹی کی کورکمیٹی نے سندھ میں متحرک ہونےکا مشورہ دیدیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو پارٹی کی کور کمیٹی نے سندھ میں متحرک ہونےکا مشورہ دے دیا۔

اسلام آباد میں عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اجلاس ہوا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں کورکمیٹی ارکان نے عمران خان کو سندھ میں متحرک ہونے کا مشورہ دیا۔

 ذرائع کا کہنا ہےکہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سندھ کا دورہ جلد کریں گے، عمران خان نے پارٹی تنظیموں کو فعال بنانےکی ہدایت بھی کردی ہے۔


مزید خبریں :