Time 19 جولائی ، 2022
پاکستان

کراچی سمیت سندھ بھر میں کاروباری مراکز رات 9 بجے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام بازار، تجارتی مراکز، شاپنگ سینٹرز، سپراسٹورز رات 9 بجے بند کردیے جائیں گے— فوٹو: فائل
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام بازار، تجارتی مراکز، شاپنگ سینٹرز، سپراسٹورز رات 9 بجے بند کردیے جائیں گے— فوٹو: فائل

کراچی: توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے کراچی سمیت سندھ بھر میں کاروباری مراکز کے اوقات کار محدود کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام بازار، تجارتی مراکز، شاپنگ سینٹرز، سپراسٹورز رات 9 بجے  بند کردیے جائیں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ شادی ہالز، بینکوئٹس اور تقاریب ساڑھے 10 بجے تک ختم کرنی ہوں گی۔

اس کے علاوہ ریسٹورنٹس،کافی شاپس، ہیلتھ سینٹرز، کلبس، جم، سنیما، تھیٹر ساڑھے11 بجے تک بند کرنے ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بل بورڈز اور دیگر اشتہارات کی لائٹس بھی 9 بجےتک بند کرنی ہوں گی۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مذکورہ تمام پابندیوں کا اطلاق ہفتے کے روز نہیں ہوگا جبکہ ایک دن جمعہ یا اتوار کو چھٹی کا دن تصور کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ شادی ہالز، بینکوئٹس اور تقاریب ساڑھے 10 بجے تک ختم کرنی ہوں گی— نوٹیفکیشن کا عکس
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ شادی ہالز، بینکوئٹس اور تقاریب ساڑھے 10 بجے تک ختم کرنی ہوں گی— نوٹیفکیشن کا عکس

محکمہ داخلہ کے مطابق ان پابندیوں کا اطلاق  16 اگست 2022 تک کیلئے ہوگا۔ میڈیکل اسٹورز، اسپتال، فارمیسیز، پیٹرول پمپس، دودھ دہی کی دکانیں، بیکریز، لیبارٹریز، کال سینٹرز، پوسٹل سروسز، ایمبولنس سروسز، ٹائر ریپیئر شاپس، بس اڈے، سبزی منڈی وغیرہ کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔

نوٹیفکیشن کا عکس
نوٹیفکیشن کا عکس

خیال رہے کہ بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے کاروباری مراکز کے اوقات محدود کرنے کا فیصلہ عید کی وجہ سے کچھ دنوں کیلئے معطل کیا گیا تھا جسے اب دوبارہ بحال کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :