19 جولائی ، 2022
خیبرپختونخواحکومت نے بنی گالا کے باہر احتجاج کے بعد اساتذہ کو مستقل کرنے کا مطالبہ مان لیا۔
خیبرپختونخوا کے سرکاری اساتذہ نے مستقلی کیلئے اسلام آباد میں سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالا کے باہر احتجاج کیا۔
مظاہرین عمران خان کی بہن علیمہ خان کے گھر میں داخل ہوگئے تھے۔ بعدازاں مذاکرات کے بعد پختونخواحکومت نے اساتذہ کو مستقل کرنے کا مطالبہ مان لیا۔
پختونخوا حکومت نے محکمہ ایلیمنٹری اور سیکنڈری تعلیم نےنوٹیفکیشن جاری کردیا۔
صوبائی اسمبلی سے اساتذہ کی مستقلی کے بل میں ترامیم کیلئے رجوع کیا جائے گا۔ بنی گالا میں مظاہرین سے خطاب میں پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کا کہنا تھاکہ جن اساتذہ کو نکالا گیا تھا، انہیں بحال کردیا گیا ہے۔